Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس کا امریکی منصوبہ مسترد، فلسطینیوں کے لیے آخری حد تک لڑنے کا عزم

Now Reading:

حماس کا امریکی منصوبہ مسترد، فلسطینیوں کے لیے آخری حد تک لڑنے کا عزم
حماس کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر شدید ردعمل

حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد مقدومی نے ایک پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کے امریکی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل عمل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان ممالک میں بسانے کا منصوبہ نہ صرف غیر حقیقت پسندانہ ہے بلکہ اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر خالد مقدومی نے مزید کہا کہ مصر کے ساتھ فلسطینیوں کے سفارتی تعلقات ہونے کے باوجود، مصری حکومت فلسطینی عوام کو قبول نہیں کرتی۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر سولہ ایٹم بموں کے برابر اسلحہ استعمال کیا، اور یہ سوال کیا کہ اسرائیل اس سے زیادہ اور کیا کر سکتا ہے؟

ترجمان حماس نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ان کا عزم مکمل ہے۔

Advertisement

 ڈاکٹر خالد مقدومی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ “ہمارا ہاتھ اوپر ہے کیونکہ یہ ہماری زمین ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “طوفان الاقصی” کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مدد ملی ہے اور اگر اسرائیل مزید جنگ چاہے گا تو حماس اس کے لیے بھی تیار ہے۔

ڈاکٹر خالد مقدومی نے فلسطینی عوام کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حماس کا مقصد فلسطین کی آزادی ہے اور وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن حد تک لڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر