 
                                                      صدر ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں جو روس یوکرین جنگ روک سکتےہیں، مشیر مائیک والٹز
امریکی صدر کے مشیر مائیک والٹز نے کہا کہ صدر ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں جو روس یوکرین جنگ روک سکتے ہیں امن کیلئےبات چیت کی میزبانی پرمحمدبن سلمان کےشکرگزارہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نےایک ماہ میں جواقدامات کیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے ہمراہ صدرٹرمپ کے 3 مشیروں نے بھی میڈیا سےگفتگو کی۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیون ملر نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے داخلے میں 95 فیصد کمی آگئی، جبکہ خطرناک جرائم میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کیلئے سزائے موت بحال کی۔
مشیر اسٹیون ملر نے یہ بھی کہا کہ صدرٹرمپ مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں مشیرکیون ہیزٹ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے اخراجات کی وجہ سےمہنگائی ہوئی، صدرٹرمپ ملک سے مہنگائی ختم کرنےکی حکمت عملی بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 