Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای نے غیر ملکیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دیں

Now Reading:

یو اے ای نے غیر ملکیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دیں

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دیں ہیں۔

نئی ویزا پالیسی کے مطابق ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو 69 امریکی ڈالر فی کس فیس ادا کرنا ہوگی۔

تمام ویزوں بشمول وزٹ، سیاحتی، اور فیملی ویزا کے لیے درخواست دہندہ کو خود آن لائن درخواست دینی ہوگی، ماسوائے ملازمت ویزا کے۔

ویزا درخواست دینے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ یا ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

آن لائن درخواست کے ساتھ درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویزات کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا جس میں ہوٹل ریزرویشن، گھر یا احباب کے گھر کی دستاویز شامل ہو گی۔

Advertisement

مزید برآں، سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آنے پر کنفرمڈ ریٹرن ایئر ٹکٹ اور اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بھی ساتھ لانا ضروری ہوگا۔ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔

ویزا فیس 69 امریکی ڈالرز مخصوص الفلاح بنک کے اکاونٹ میں جمع کرانا ہوگی اور اس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے وقت ساتھ لانا ضروری ہے۔

5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے، اور صرف سفید بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنی ہوگی۔ 6 سے 15 برس کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق یہ نئی ہدایات ویزا درخواست کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر