
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں جاری ہیں۔
دارالحکومت ریاض کے علاقے سدیر میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین چاند دیکھنے کے عمل میں مصروف ہیں، جہاں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، حائل، القصیم اور دیگر شہروں میں بھی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔
سعودی حکام نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے میں اپنا مشاہدہ پیش کریں اور کسی بھی شہادت کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
رویت ہلال سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا، جس کے بعد ملک میں رمضان المبارک کے آغاز کی باضابطہ تصدیق کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News