مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں، صدرڈونلڈٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مناسب وقت پر ماسکو جانے کیلئے تیار ہوں۔
وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی ہم منصب صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا روس یوکرین جنگ روکنے پر بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کیساتھ جنگ کوختم کرنےکی کوشش کررہےہیں، ہم ہفتوں کے مختصرعرصےمیں ایک طویل سفر طےکرچکے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ ہم ایک معاہدہ کرنےکے بہت قریب پہنچ رہےہیں، امریکہ نے یوکرین پر350 ارب ڈالرخرچ کیے، یہ بہت بڑی رقم ہے، یہ بائیڈن انتظامیہ کی غلطی تھی۔
امریکی صدر نے کہا کہ یورپیوں نے یوکرین پر100بلین ڈالرخرچ کیےہیں، یورپ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مزید جنگ نہ ہو، افسوسناک بات ہےکہ ایساہوا، یہ جنگ کبھی نہ ہوتی اگر میں صدرہوتا۔
ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر ہمیں اس انتہائی خونی، وحشی مسئلےکوحل کرناہے، اس جنگ کونہ روکا گیا تو یہ تیسری جنگ عظیم کاباعث بن سکتی ہے، ایک وقت ایساآئےگاجب یہ جنگ صرف ان 2 ملکوں تک محدودنہیں ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی صدر سے رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات کروں گا، کسی موقع پرروسی صدرسےبھی ملاقات کروں گا، روسی صدر یورپی امن دستوں کوقبول کریں گے، روسی صدرنےیوکرین میں امن دستوں کاتصورتسلیم کرلیاہے۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یورپی افواج کی یوکرین میں موجودگی ضمانت کے طور پر ہوگی، ہمارا مشترکہ مقصد یوکرین میں ٹھوس اور دیرپامن قائم کرناہے۔
فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم ذاتی دوست ہیں اور مل کرکام کرتےہیں، یورپ ایک قابل اعتماد پارٹنر بننے کیلئے تیار ہے، ہم یوکرین کےساتھ امن قائم کرناچاہتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
