
صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 31 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 31 افراد شہید ہوگئے جس پر حزب اللہ نے سخت مذمت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے امریکی حملوں کے خلاف یمن سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حوثی گروپ کے مطابق گزشتہ رات کے امریکی حملوں میں 31 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایران نے یمن میں امریکی حملوں کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کو ایران کی خارجہ پالیسی پر حکم چلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے، امریکا کو یمن اور غزہ میں قتل عام بند کرنا چاہیے۔
ایران نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ حوثیوں کی حمایت چھوڑنے کی دھمکی دینے کے بجائے یمن میں اپنے حملے بند کرے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کا یمن پر حملے کرنے کا دور 1979 میں ختم ہوگیا تھا۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
روس نے تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی حوثیوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری طور پر روکنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News