امریکا نے گرین کارڈ ہولڈرز کے حقوق پر سوالات اٹھادیے، بڑی تبدیلیوں کا امکان
واشنگٹن: امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کے حقوق پر سوالات اٹھاتے ہوئے بڑی تبدیلیوں کا امکانظاہر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حالیہ دنوں میں ایک اہم بیان دیا جس میں انہوں نے گرین کارڈ ہولڈرز کو خبردار کیا کہ انہیں امریکا میں مستقل رہائش کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مہینوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کی بے دخلی کی توقع کی جارہی ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔
جے ڈی وینس نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں کی طرح مکمل حقوق کے حامل نہیں ہیں۔
ان کے مطابق اگر حکومت کسی فرد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اس شخص کے پاس رکنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہوگا۔
نائب صدر نے اس معاملے کو آزادی اظہار کی بجائے قومی سلامتی سے جوڑا اور کہا کہ امریکی شہریوں کے حقوق اور گرین کارڈ ہولڈرز یا اسٹوڈنٹ ویزہ رکھنے والوں کے حقوق میں واضح فرق ہے۔
جے ڈی وینس نے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی آنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اب اسٹوڈنٹ ویزہ ہولڈرز پر بھی سخت قوانین لاگو کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو ملک بدر بھی کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
