
بھارت میں ’آزاد کشمیر‘ اور ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے درج
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ’آزاد کشمیر‘ اور ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے یونیورسٹی کی دیوار پر تحریر کردیے گئے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جادھو پور یونیورسٹی کے قریب ایک دیوار پر ’آزاد کشمیر‘ اور ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے درج کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ’آزاد کشمیر‘ اور ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے تحریر کئے جانے کے بعد یونیورسٹی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
یہ واقعہ یکم مارچ کو ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کے قافلے میں شامل کار کی ٹکر سے دو طلباء کے زخمی ہونے کے بعد جاری مظاہروں کے دوران پیش آیا ہے۔
یونیورسٹی کے گیٹ نمبر تین کے قریب ایک دیوار پر کالے رنگ سے ’آزاد کشمیر‘ اور ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے تحریر کئے گئے ہیں۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ نعرے کس تنظیم کی طرف سے تحریر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے طلباء کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف گذشتہ کئی دنوں سے یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News