Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزیوں سے تیار سازوں والے آرکسٹرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

سبزیوں سے تیار سازوں والے آرکسٹرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
سبزیوں سے تیار سازوں والے آرکسٹرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

سبزیوں سے تیار سازوں والے آرکسٹرا نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ویانا، اسٹریا سے تعلق رکھنے والے معروف سبزیوں کے سازوں  پر مشتمل آرکسٹرا نے 27 سالوں میں 344 کنسرٹ پیش کرنے کے بعد  بالآخر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گیارہ افراد پر مشتمل یہ آرکسٹرا 1999  میں بنایا گیا تھا، ابتدا میں یہ گروپ صرف 4 افراد پر مشتمل تھا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا۔

 اس گروپ کے تمام ہی افراد مختلف سبزیوں سے ساز بناکر دھنیں بجاتے ہیں، جیسے گاجر کے ریکارڈرز اور کچے پیاز کے مینڈولن۔

اس آرکسٹرا کے تمام ہی ساز تازہ سبزیوں سے تیار کیے جاتے ہیں، ہر آرکسٹرا پرفارمنس سے پہلے تازہ سبزیوں کو تراشا جاتا ہے تاکہ اس سے ایک خاص ساز کی آواز آسکے، یہ تمام ساز تقریباً چھ گھنٹے تک استعمال کے قابل رہتے ہیں اس کے بعد ان کی تازگی برقرار نہیں رہتی وہ خراب ہونا شروع ہوجاتے یں۔

اس مقصد کے لیے کافی ساری سبزیاں خریدی جاتی ہیں جو سبزیاں استعمال میں نہیں آتی انہیں سوپ میں استعمال کر لیا جاتا ہے، اور جو ساز ختم ہو جاتے ہیں، انہیں نامیاتی کچرے میں بدل دیا جاتا ہے تاکہ کنسرٹس ماحول دوست رہیں۔

Advertisement

سبزیوں پر مشتمل سازوں کو بجانے کے باوجود اس گروپ کا کوئی بھی فرد سبزی نہیں کھاتا اوراکثر اسی حوالے سے ان سے سوال کیا جاتا جس کا جواب دیتے دیتے اب وہ اس سوال سے ہی اب تھک چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر