قبل ازیں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین سعودی عرب میں امریکہ کے ساتھ تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو سعودی عرب روانگی سے قبل ایکس پر صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ’میز پر حقیقت پسندانہ تجاویز موجود ہیں جن پر تیزی اور مؤثر طریقے سے عمل کرنا معاملات کی کلید ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے سفارتی اور عسکری نمائندے پیر کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد منگل کو امریکی وفد کے ساتھ اجلاس کریں گے۔