دہشت گرد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری
غزہ: دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 43 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ کارروائی میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ سٹی اور خان یونس پر کی گئی بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 43 فلسطینی شہید اور 115 زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ 2025 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 896 تک جا پہنچی ہے جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 1,984 ہوگئی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، مسلسل بمباری اور محاصرے کے باعث انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 50,208 فلسطینی شہید جب کہ 113,910 زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
