Advertisement
Advertisement
Advertisement

میانمار اور تھائی لینڈ میں تباہ کن زلزلے سے 144 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Now Reading:

میانمار اور تھائی لینڈ میں تباہ کن زلزلے سے 144 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

میانمار کے وسطی حصے  اور تھائی لینڈ میں جمعے کی دوپہر 7.7 شدت کے طاقتور زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے بعد 6.8 شدت کا ایک آفٹرشاک بھی محسوس کیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طاقتور زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ رابطہ پل بھی منہدم ہو گئے ہیں، جبکہ علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلے کے جھٹکے بنگلادیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث 144 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

زلزلے کے شدید جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے بنکاک میں میٹرو اور ریل سروسز معطل کر دی گئیں۔

چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بنکاک اور دیگر شہروں میں عمارتوں کے ہلنے اور لوگوں کے سڑکوں پر دوڑنے کی تصاویر دیکھنے کو ملی۔

 ایک ویڈیو میں بلند عمارت کے اوپر موجود انفینٹی پول سے پانی گرتا ہوا دکھائی دیا، جبکہ ایک اور ویڈیو میں ایک گھر کے چھوٹے سے پول میں پانی شدت سے ہلتا ہوا نظر آیا، جس سے سونامی جیسی لہریں بن رہی تھیں۔

Advertisement

میانمار میں زلزلوں کا سلسلہ معمول کی بات ہے، جہاں سگائنگ فالٹ کے قریب 1930 سے 1956 کے دوران متعدد طاقتور زلزلے آ چکے ہیں۔

 2016 میں بھی 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے اور سیاحتی مقام باگان کے مندروں کی دیواریں گر گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر