جرمنی کے شہر مانہائیم کے میئر نے کار حملے کو روکنے والے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کی ہے اور اسے ہیرو قرار دیا ہے۔
مانہائیم کے میئر نے کہا ہے کہ عوام پر گاڑی چڑھانے کے حملے کو روکنے کے لیے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے،
میئر کرسچن سپیکٹ کہتے ہیں کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بہت جرات کا مظاہرہ کیا، انہوں نے حملہ آور کی گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے روکا تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔ یہ ٹیکسی ڈرائیور 15 برسوں سے جرمنی میں مقیم ہے۔
کرسچن سپیکٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ اُس نے بطور شہری بہت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
چالیس سالہ جرمن شہری کوحملہ کے فوری بعد گرفتار کرلیا حملہ کرنے کے بعد ملزم نے گاڑی چھوڑ کر پیدل بھاگنا شروع کیا اور اپنے منہ میں گولی مار کر خودکشی کی بھی کوشش کیا۔
حملہ آور کو اس کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے فارغ ہونے کے بعد اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، حکام کے مطابق ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار ہے
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے گھر اور گاڑی سے کئی چیزیں برآمد ہوئی ہیں جن میں گن، دستاویز، ڈیجیٹل ڈیٹا کیریئرز وغیرہ شامل ہیں جن کی فرانزک رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
