
سعودی عرب اور قطر کا شام کے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان
سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شام کے ذمے عالمی بینک کے 15 ملین ڈالر کے واجبات ہیں۔
دونوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو ایک مشترکہ بیان میں آگاہ کیا کہ وہ عالمی بینک کے 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد شام میں برسوں سے تعطل کا شکار امدادی کارروائیوں کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔
سعودی عرب اور قطر کا کہنا ہے کہ اس مالی معاونت سے شام میں عالمی بینک کی امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، جو وہاں کی معیشت اور عوام کے لیے اہم ثابت ہو گی۔
یہ فیصلہ دونوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ شام کی آبادکاری اور عالمی امدادی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News