Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام واقعہ “فالس فلیگ” قرار، بھارتی عوام مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہونے لگی

Now Reading:

پہلگام واقعہ “فالس فلیگ” قرار، بھارتی عوام مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہونے لگی
پہلگام حملہ "فالس فلیگ" قرار، بھارتی عوام مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہونے لگی

پہلگام حملہ “فالس فلیگ” قرار، بھارتی عوام مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہونے لگی

بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد پہلگام واقعے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دے رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کر رہی ہے جب کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ایک بھارتی خاتون نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کئی تند و تیز سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام جیسے اہم واقعے کو روکنے میں ناکامی پر ابھی تک کسی وزیر یا عہدیدار نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ خاتون نے پوچھا کہ اگر آپ پاکستان کا پانی روکنے کی بات کر رہے ہیں تو اب تک حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

انہوں نے مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہر بات پر اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ بھارت کی اصل سیکیورٹی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہے۔ خاتون نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا 1984 میں سکھوں کے قتل عام کے پیچھے مسلمان تھے؟

خاتون نے کہا کہ مسلمانوں کو صرف اس لیے قتل کیا گیا کہ انہوں نے “جے شری رام” کا نعرہ نہیں لگایا، کیا یہ دہشت گردی نہیں؟ انہوں نے مزید پوچھا کہ کشمیری طلباء کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ مودی سرکار خود کہہ چکی ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہر دہشتگرد حملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے اور اس کا اصل مقصد عوام کی توجہ مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر داخلی مسائل سے ہٹانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر