Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر

Now Reading:

روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر
روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر

روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے واضح اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن یہ بات چیت صرف جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی فارمیٹ میں روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، لیکن یہ مذاکرات صرف اسی وقت ممکن ہوں گے جب روس جنگ بندی پر آمادہ ہو۔

زیلنسکی نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح خطے میں امن کا قیام ہے، تاہم جنگ کے ماحول میں مذاکرات مؤثر نہیں ہو سکتے۔

لندن اجلاس میں یوکرین کی پوزیشن واضح

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین بحران پر غور کے لیے یورپی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس آج لندن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں یوکرینی وفد کی پہلی ترجیح بھی غیر مشروط جنگ بندی قرار دی گئی ہے۔

Advertisement

اجلاس کا مقصد اس بات پر غور کرنا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد واپس لی جاتی ہے تو یورپی اتحادی ممالک یوکرین کی کس طرح مدد جاری رکھ سکتے ہیں۔

روسی مؤقف

دوسری جانب روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان نے مذاکرات کے امکان کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ انتہائی پیچیدہ نوعیت کا ہے، فوری جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں۔ اس مسئلے پر سخت ٹائم لائنز دینا حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر