Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام حملہ؛ سری نگر کے رہائشی کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب

Now Reading:

پہلگام حملہ؛ سری نگر کے رہائشی کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب
پہلگام حملہ؛ سری نگر کے رہائشی کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب

پہلگام حملہ؛ سری نگر کے رہائشی کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام فالس فلیگ حملے پر سری نگر کے ایک کشمیری نے اہم ترین سوال اٹھا دیے۔

پہلگام حملے کے حوالے سے سری نگر کے رہائشی نے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ گورنمنٹ فیلیئر ہے، انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیئر ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مقبوضہ کشمیر چھوٹا سا علاقہ ہے یہاں 7 لاکھ سے زائد فوج ہے جب کہ حملے کے وقت وہ کہاں تھی کیا کر رہی تھی، حملے کے وقت امت شاہ کیا کر رہا تھا، وقف بل ہو یا اور معاملہ اسے صرف مسلمانوں کے خلاف بولنا آتا ہے۔

سری نگر کے رہائشی کہتے ہیں کہ یہ حملہ پر امن کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، کشمیریوں کو بدنام کرنا بند کرو۔ یہ حملہ پہلے جیسے فالس فلیگ آپریشنز جیسا ہی ہے، جیسے چھتی سنگھ پورہ کا واقعہ کیا گیا یہ بھی ویسا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں دال گیٹ میں جو گرینیڈ حملہ ہوا وہ کس نے کیا تھا، اس کی رپورٹ کہاں ہے، پہلگام حملے کی تفصیلی تحقیقات ہونی چاہیے۔ میں یہاں لال گیٹ کا رہائشی ہوں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں 1990 سے دیکھ رہا ہوں یہاں کیا ہو رہا ہے، کشمیریوں نے تو 1990 میں بھی کسی سیاح کو ہاتھ نہیں لگایا، جب یہاں سیکیورٹی والے بھی چل نہیں سکتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر