Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر اہم پیش رفت

Now Reading:

قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر اہم پیش رفت
قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر اہم پیش رفت

قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر اہم پیش رفت

غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کو روکنے کے لیے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مصر کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں طویل مدتی جنگ بندی پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے، تاہم کچھ حساس نکات، خصوصاً حماس کے ہتھیاروں سے متعلق معاملات پر بات چیت ابھی باقی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مذاکرات میں مصر اور اسرائیل کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں، جبکہ قطر بھی اس عمل میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ مصر اور قطر نے تاحال مذاکرات میں پیش رفت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، لیکن مصری ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ فریقین کے درمیان فائر بندی کے خدوخال پر واضح پیش رفت ہوئی ہے۔

36گھنٹے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 100 افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Advertisement

اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 52,314 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جبکہ 17ہزار 792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

18 مارچ کو اپنی جارحیت دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل کم از کم 2 ہزار 222 فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر