Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوجیوں کا اگلے مورچوں پر جانے سے انکار، جنرل شرما کو خفت کا سامنا

Now Reading:

بھارتی فوجیوں کا اگلے مورچوں پر جانے سے انکار، جنرل شرما کو خفت کا سامنا
بھارتی فوجیوں کا اگلے مورچوں پر جانے سے انکار، جنرل شرما کو خفت کا سامنا

بھارتی فوجیوں کا اگلے مورچوں پر جانے سے انکار، جنرل شرما کو خفت کا سامنا

پہلگام میں بھارتی فوج کے فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد مودی سرکار سخت دباؤ اور اندرونی خلفشار کا شکار ہوگئی۔ دوسری طرف بھارتی فوج بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، افسران اور اہلکاروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ناردرن کمانڈ میں تعینات ہونے والے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو جونیئر افسران اور اہلکاروں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم جنرل شرما اپنے افسران کو مطمئن نہیں کرسکے اور ان کو مایوسی کے عالم میں تقریب ادھوری چھوڑ کرجانا پڑا۔

لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو باقاعدہ طور پر ناردرن کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے، تاہم اُن کی ابتدائی ملاقات ہی مسائل سے بھرپور رہی۔ سرینگر کے سومنات ہال میں افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران انھیں شدید تنقید، بے اطمینانی اور سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی افسران نے کشمیری مسلمانوں میں موجود شدید عوامی غصے، بھارتی حکومت کی ناقص حکمت عملی اور فوجی قیادت کی غیر واضح پالیسیوں پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ جوانوں نے واضح کیا کہ ماضی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں اور وہ خوف و بے یقینی کا شکار ہیں۔

Advertisement

ملاقات کے دوران اُس وقت صورت حال مزید نازک ہو گئی جب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے افسران کو اگلے مورچوں پر جانے کی ہدایت کی۔ اس پر انڈین آفیسرز نے صاف انکار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر ہم محاذ پر چلے جائیں تو فوجی کیمپ کی حفاظت کون کرے گا؟

نئے ناردرن کمانڈر فوجی افسران اور جوانوں کے خدشات کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور ملاقات مایوسی کی فضا میں ختم ہوئی۔ ان کا یہ پہلا تاثر بطور کمانڈر نہایت کمزور اور غیر موثر قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

فوجی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی فوج میں اس قسم کی کھلی مخالفت اور بے اطمینانی غیر معمولی واقعہ ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ مودی حکومت کی کشمیر پالیسی اور فوجی حکمت عملی سنگین بحران کا شکار ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر