
امریکی صدر کی چین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین 8 اپریل تک 34 فیصدٹیرف واپس نہیں لیتا تو 9 اپریل سے 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ٹیرف واپس نہیں لیا تو امریکہ چین کے ساتھ بات چیت ختم کردے گا، جو بھی امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کرے گا امریکہ اس پر بھاری ٹیرف عائد کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ ملاقات کی درخواست کرنے والے ممالک سے رابطے شروع کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News