Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے، امریکی صدر

Now Reading:

چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے، امریکی صدر

چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین اور امریکہ ٹیرف معاملے پر بات چیت کررہے ہیں، بیجنگ نے رابطہ کیا ہے، بات چیت جاری ہے، جلد معاہدہ ہوجائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے تک ٹک ٹاک کا معاہدہ معطل رہے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے تمام ممالک پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا جس کے بعد عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کینیڈا، چین اور دیگر ممالک نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر