Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی حکومت کی دہشت گردی بے نقاب، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

Now Reading:

مودی حکومت کی دہشت گردی بے نقاب، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی
مودی حکومت کی دہشت گردی بے نقاب، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

مودی حکومت کی دہشت گردی بے نقاب، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی

واشنگٹن: بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مجرمانہ سرگرمیوں کا ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے جب امریکی عدالت میں مودی حکومت کی سرپرستی میں قتل کی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

امریکی حکام کے مطابق بھارتی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ نے امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے تحت نیویارک میں ایک بھارتی ایجنٹ نے 15 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی۔

امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی ایجنسی را کے ایک ایجنٹ وکاش یادو کی شناخت کرلی ہے جو اس منصوبے میں براہ راست ملوث پایا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیویارک میں 27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو کے مقام پر بھارتی ایجنٹ نے 15 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جس کا ریکارڈ بھی امریکی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر شکنجہ کسا جا رہا ہے اور را کی غیر قانونی سرگرمیوں کے مزید شواہد بھی سامنے آ رہے ہیں۔

Advertisement

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے حکم پر بھارتی ایجنٹ نے قتل کے لیے رقم فراہم کی جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی اس غیر قانونی کارروائی کے بعد امریکہ میں مودی حکومت کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

امریکی حکام نے نیویارک میں ضبط شدہ رقم کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کردی ہیں جس سے بھارت کے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر