بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی کا مودی اور امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
نئی دہلی: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ بھارت کا کوئی اتحادی نظر نہیں آ رہا، ایسے میں مودی اور امت شاہ کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک نئے، مضبوط اور ذمہ دار رہنما کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ قیادت خطے میں بھارت کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کو پہلگام ڈرامے کا سچ عیاں ہونے کا خوف لاحق، فسطائیت پراتر آئی
بی جے پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ متعدد بار پاکستان، چین، بنگلادیش اور مالدیپ جیسے ممالک کے معاملات پر پیچھے ہٹے ہیں اور اب چین کھلے عام پاکستان کی حمایت کر رہا ہے۔
سبرامنیئن سوامی نے مطالبہ کیا کہ چین کو دیا گیا لداخ کا علاقہ واپس لیا جائے کیونکہ یہ علاقہ مودی حکومت نے گزشتہ برس پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کے حوالے کیا تھا جو کہ ایک سنگین غلطی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
