چینی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
چین کے شمال مشرقی شہر لیاو یانگ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔
ریسکیو اداروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ دو گھنٹے سے کم وقت میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 76 افراد ہلاک
چینی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
صدر شی جن پنگ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد حکام نے ریسٹورنٹ کی عمارت کو سیل کر دیا ہے، جب کہ ابتدائی شواہد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر کچن ایریا سے لگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
