Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ جاری

Now Reading:

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ جاری
بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ جاری

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ جاری

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اسی حوالے سے فناشل ٹائمز نے اہم رپورٹ جاری کی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی وجہ سےعلاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے، اور اس سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو بھارت کے اقدامات سے خطرہ لاحق ہے، معاہدے کی عارضی معطلی سے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت و پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، اس سےماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت کا موقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں، ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر