Advertisement
Advertisement
Advertisement

گجرات میں دلتوں پر مظالم، مودی سرکار اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی

Now Reading:

گجرات میں دلتوں پر مظالم، مودی سرکار اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی
گجرات میں دلتوں پر مظالم، مودی سرکار اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی

گجرات میں دلتوں پر مظالم، مودی سرکار اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی

نئی دہلی: بھارت کی ریاست گجرات میں دلت برادری پر بڑھتے ہوئے مظالم نے ایک بار پھر مودی سرکار کی بے حسی اور تعصب زدہ پالیسیوں کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا اور انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق مودی حکومت کے دور میں نہ صرف مسلمان بلکہ نچلی ذات کے ہندو، بالخصوص دلت بھی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں دلتوں پر تشدد اب معمول بنچکا ہے جب کہ ریاستی پولیس مظلوموں کی داد رسی کے بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں گجرات میں اونچی ذات کی ایک لڑکی سے محض گفتگو کرنے پر ایک دلت نوجوان کو برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا گیا جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور دلت برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

دلت کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں دلت ہونا ہی جرم بن چکا ہے۔ وہ انصاف کے متلاشی ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ ہمارا خون بہایا جا رہا ہے، ہمیں کب انصاف ملے گا؟۔

Advertisement

گجرات سے رکن اسمبلی اور دلتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے جمنیش میوانی نے ایک بار پھر مودی حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں دلتوں کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران گجرات میں دلتوں کے خلاف جرائم میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میوانی نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس کی تعصب بھری پالیسیوں نے دلتوں کی زندگی اجیرن کردی ہیں جب کہ اقلیتی برادری ہونے کے ناطے دلتوں کے مسائل مودی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں۔

انسانی حقوق کے نمائندے مارتن مکوان نے بھی گجرات میں دلتوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے صرف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق عدلیہ اور انتظامیہ بھی مودی سرکار کے تعصب زدہ اقدامات کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نہ صرف دلتوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز کررہی ہے بلکہ انصاف کی فراہمی کو بھی روکنے کے تمام تر ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دلتوں پر ہونے والے یہ مسلسل مظالم اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ بھارتی معاشرہ آج بھی مذہب اور ذات پات پر مبنی گہرے تعصب اور امتیازی سلوک کی لپیٹ میں ہے۔ یہ واقعات بھارت کے جمہوری اور انسانی حقوق کے دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر