
ٹرمپ کا 2028 صدارتی انتخاب لڑنے کا اشارہ، “ٹرمپ 2028” مہماتی ہیٹ بھی متعارف
سابق اورموجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں تیسری بار صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ دے دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس امکان پر مذاق نہیں کر رہے، بلکہ سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا، “بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ میں تیسری بار صدر بنوں، اور اس کے لیے طریقے موجود ہیں، تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔”
اگرچہ امریکی آئین صدر کو صرف دو بار عہدہ سنبھالنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن ٹرمپ کے تازہ بیانات اور ان کی انتخابی مہم سے جڑی سرگرمیاں نئی بحث کو جنم دے رہی ہیں۔
ٹرمپ کے آفیشل اسٹور سے “ٹرمپ 2028” کے نعرے کے ساتھ ایک نئی ہیٹ (ٹوپی) متعارف کرائی گئی ہے، جو 50 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔
ابتدا میں اس ہیٹ پر”قوانین کو پھر سے بنائیں، مستقبل شاندار نظر آتا ہے۔” درج تھا، بعد ازاں یہ تحریر تبدیل کر کے لکھا گیا:
“بیانیہ بنائیں، 2028، میڈ اِن امریکہ۔”
یہ ہیٹ امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کو بھی پہنے دیکھا گیا، جس سے سیاسی مبصرین اسے ایک علامتی پیغام تصور کر رہے ہیں۔
جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ سے اس ممکنہ پیش رفت پر سوال کیا گیا، تو انہوں نے اس پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اور 2024 کے انتخابات جیت کر دوسری بار صدر بنے۔
امریکا میں اگلا صدارتی انتخاب 2028 میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News