اوٹی ٹی پلیٹ فارم پرفحش مواد، بھارتی سپریم کورٹ مودی سرکارپرشدید برہم
مودی سرکار کے لیے ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی، بھارتی سپریم کورٹ نے اوٹی ٹی پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا پرفحش مواد نشراور اپ لوڈ ہونے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
بھارتی سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں درخواست گزار نے فحش مواد پر پابندی لگانے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ایسے پیجز اور پروفائلز موجود ہیں جو فحش مواد کو بغیر کسی فلٹر کے شیئر کررہے ہیں۔
درخواست گزار نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایسے مواد کو اسٹریم کر رہے ہیں جن میں چائلڈ پورنوگرافی کے ممکنہ عناصر موجود ہیں۔
جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے فحش مواد سے متعلق درخواست پر مودی سرکار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
بینچ نے کچھ او ٹی ٹی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت بھارتی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تو بھارتی حکومت کے نمائندے نے اس کی مخالفت کی جس پر عدالت نے شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی کچھ سماجی ذمہ داریاں ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر مختلف قابل اعتراض، فحش اور ناشائستہ مواد کے حوالے سے تشویش ظاہر کی اورہدایت کی اس سلسلے میں فوری طورپر اتھارٹی تشکیل دی جائے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
