ایرانی سفارت خانے کی سیستان بلوچستان میں پاکستانی شہریوں پر غیر انسانی حملے کی مذمت
ایرانی سفارت خانے نے سیستان بلوچستان میں پاکستانی شہریوں پر غیر انسانی و بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک دیرینہ آفت اور پورے خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔
ترجمان ایرانی سفارت خانہ کے مطابق دہشت گردی کے ذریعے غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام کو نشانہ بناتے ہیں، دہشت گردی کے مکروہ رجحان سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی تمام اقسام کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، دہشت گردی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں لی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
