ریاض:سعودی حکومت نے سعودی تہذہب و ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے شوشل میڈیا فورم ٹک ٹاک سے معاہدہ کرلیا اس سلسلے مین دیگر شوشل فورمز کا بھی سہارا لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
سعودی حکام کے مطابق عرب ثقافت کواجاگر کرنے کے لئے شوشل فورم ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں اس سلسلے میں ٹک ٹاک انتظامیہ سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کی تخلیقی صلاحتیوں اورسماجی کردار کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کرے گا۔
عرب ثقافت کوشوشل فورم ٹک ٹاک کے ذریعے اجاگر کرنے کا یہ اقدام ثقافتی حکمت عملی کے لئے سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے ۔
سعودی وزارت ثقافت کے مطابق یہ اہم اقدام ثابت ہوگا اس کے ذریعے معاشرے کے مثبت پہلوئوں کو سامنے لایا جاسکے گا۔
سعودی حکم کے مطابق موجودہ دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت اختیارکرچکاہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجا سکتا۔
حکام کا کہناہے کہ سعودی نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں اور جغرافیائی لحاظ سے سعودی عرب اسلامی دنیا کا ہی مرکز نہین بلکہ پوری دنیا میں قلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لئے عرب زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کےلئے شوشل فورمز کا استعمال ناگزیر ہوچکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
