Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کا پاکستان سے امریکہ برآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Now Reading:

ٹرمپ کا پاکستان سے امریکہ برآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
ٹرمپ

ٹرمپ کا پاکستان سے امریکہ برآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے امریکہ کو برآمد ہونے والی اشیاء پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان امریکہ سے ہونے والی برآمدات پر 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد امریکہ کو ہونے والی پاکستانی برآمدات کے حجم پر اثر پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت پر عائد 26 فیصد ٹیرف سے بھی پاکستانی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بھارت پر عائد ٹیرف پاکستان سے 3 فیصد کم ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ایکسچینج ریٹ اور ٹیرف میں اضافے سے امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی، وزارت تجارت ٹیرف ونگ اثرات کا جائزہ لیکر حتمی اعدادوشمار کا تبادلہ کرے گا۔

امریکہ نے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی توازن برقرار رکھنے کیلئے ٹیرف عائد کیا ہے، رواں مالی سال جولائی تا جنوری پاکستان سے امریکہ کو 3.56 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں اور جولائی تا جنوری امریکہ سے 1.26 ارب سے زیادہ کی درآمدات ہوئیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان سے امریکہ کو 7.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ امریکہ سے پاکستان کو برآمدات کا حجم 2.1 ارب ڈالر تھا۔

ذرائع وزارت تجارت نے مزید بتایا کہ سال 2023 میں پاکستان سے امریکہ کو 5.18 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں اور امریکہ سے پاکستان نے 1.71 ارب ڈالر کی اشیاء درآمد کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر