Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف کرلیا، اپوزیشن کی تنقید

Now Reading:

بھارتی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف کرلیا، اپوزیشن کی تنقید

بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے پر سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اس بات کا اظہار کیا کہ پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی انٹیلی جنس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہماری سیکیورٹی کی ناکامی ہے اور ہم اس پر مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ نہ ہو۔

تاہم، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ناکامیوں سے بھارتی شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

Advertisement

کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے بھی پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے ہندوتوا پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نفرت آمیز نظریات کا پرچار کیا جائے گا تو اس کا ردعمل بھی سخت آتا ہے۔

یہ فالس فلیگ آپریشن واقعہ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں پیش آیا، جس میں 26 سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔ بھارتی اپوزیشن کی جانب سے وزیر داخلہ کی ناکامی کے اعتراف کو حکومت کی سیکیورٹی حکمت عملی پر سوالیہ نشان قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر