Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، پٹاخے کی فیکٹری میں آتشگیر مادہ پھٹنے سے 17 مزدور ہلاک

Now Reading:

بھارت، پٹاخے کی فیکٹری میں آتشگیر مادہ پھٹنے سے 17 مزدور ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے شہر ڈیسا میں پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے کے نتیجے میں 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، حکام نے بتایا کہ دھماکا “دیپک ٹریڈرز” کی فیکٹری میں ہوا، جس کے نتیجے میں افراتفری پھیل گئی اور فیکٹری کی سلیب گرنے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ ڈیسا میونسپلٹی کے فائر فائٹرز اور 108 ایمبولینس ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر مہر پٹیل کے مطابق، ابتدائی طور پر 6 ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی لیکن بعد ازاں مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکہ ایک بوائلر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر