Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا آخری دم تک امریکا سے تجارتی جنگ لڑنے کا اعلان

Now Reading:

چین کا آخری دم تک امریکا سے تجارتی جنگ لڑنے کا اعلان
چین میں امریکی سرکاری ملازم پر سفری پابندی، امریکہ کا اظہار تشویش

بیجنگ: تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکا پر انحصار نہیں کرتا، تجارتی جنگ میں آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں واضح الفاظ میں کہا کہ دنیا صرف امریکا پر آکر ختم نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ چین پانچ ہزار سال پرانی تہذیب ہے، ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب امریکا کا وجود ہی نہیں تھا اور تب بھی ہم جینا جانتے تھے۔

چین کے معروف تھنک ٹینک کا کہنا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔

وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر امریکا چین کو دھمکانے یا دباؤ میں لانے کی کوشش کرے گا تو چین ایسے کسی بھی دباؤ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر آئندہ بھی ہزاروں سال تک خود کو سنبھالنے اور ترقی کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ چین ہر اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے جو امریکا کی طرف سے تجارتی یا معاشی محاذ پر درپیش ہو۔ ہماری تیاری مکمل ہے اور ہم کسی بھی صورت میں پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر