Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچے خاص طور پر نشانہ بنائے گئے؛ اقوام متحدہ کا انکشاف

Now Reading:

اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچے خاص طور پر نشانہ بنائے گئے؛ اقوام متحدہ کا انکشاف
غزہ میں وحشیانہ حملے، امدادی بدنظمی اور فائرنگ: اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار، امریکی اخبار

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حالیہ حملوں میں دانستہ طور پر صرف خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران پیش آنے والے کم از کم 36 حملے ایسے تھے جن میں صرف خواتین اور بچوں کی جانیں گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ہفتے کے عرصے میں اسرائیلی فورسز نے مجموعی طور پر 224 مقامات پر فضائی کارروائیاں کیں جن میں شہری آبادی والے علاقے، رہائشی عمارتیں اور مہاجرین کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کیمپس بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی رپورٹ میں اس بات پر خاص تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ ان مخصوص حملوں میں کوئی مرد ہدف نہیں تھا اور مرنے والوں میں صرف خواتین اور بچے شامل تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے شمالی حصے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر