
بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کاشکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرادیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کاشکار ہے ، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا جس سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےعلاقے شیوپوری میں پیش آیا، ایسا لگتا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی جانب سے اپنی ہی آبادی پر بم گرانے کا یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،واقعے میں آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیرذمہ داری اوربوکھلاہٹ کو ظاہر کر رہا ہے، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر بھی گرچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پے درپے جدید طیاروں، بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پرسوالیہ نشان ہے،بھارتی فضائیہ جدیدٹیکنالوجی میں ناکامی کےساتھ پائیلٹس کی تربیت میں بھی ناکام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News