
قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر اہم پیش رفت
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفترنے اسرائیل کے جنوبی غزہ پرحملےمیں 10 فلسطینیوں کے شہید ہونے اورشمالی علاقوں پرمسلسل بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں شہید ہونےوالوں میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے۔
جرمن کمشنربرائے انسانی حقوق نے غزہ میں 15 طبی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے23 مارچ کو15طبی کارکنوں کوجان بوجھ کرفائرنگ کرکےقتل کردیاتھا، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کا 30 فیصد حصہ اسرائیل کےقبضےمیں جاچکاہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ کےشمالی علاقوں کی آبادی کونقل مکانی کےاحکامات دےرہی ہے۔
اسرائیل نے خان یونس میں بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ دیرالبلاح میں ڈرون حملہ کیا جس میں2 افرادجام شہادت نوش کرگئے۔
یمن کےدارالحکومت صنعا میں فلسطینیوں سےیکجہتی کےلیےریلی نکالی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News