فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور اہلیہ کے دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے درمیان ایک دلچسپ لمحہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ویتنام کے سرکاری دورے کے دوران ان کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
French President Emmanuel Macron’s office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour. “It was a moment of closeness,” the Elysee Palace official said.https://t.co/rW1WcKBbvO pic.twitter.com/2S0ZqDa8Z6
Advertisement— Sky News (@SkyNews) May 26, 2025
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون جب جہاز سے نیچے اترنے والے تھے تو ان کی اہلیہ نے بظاہر مذاقاً ان کے چہرے پر ہاتھ مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
اس کے بعد جب فرانسیسی صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کے لیے بازو آگے بڑھایا تو انہوں نے ہاتھ تھامنے سے گریز کیا جسے صارفین نے مختلف انداز میں دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا
ابتدائی طور پر فرانسیسی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تاہم بعد ازاں ایک وضاحتی بیان میں اسے ہلکی پھلکی شرارت قرار دیا گیا جس کا مقصد کسی بھی قسم کا منفی تاثر دینا نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو دیکھنے والوں نے ملا جلا ردعمل دیا۔ کچھ نے اسے ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیان دوستانہ لمحہ قرار دیا تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایسے سرکاری دوروں پر اس قسم کے غیر متوقع لمحات بھی ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اپنی اہلیہ کے ہمراہ ویتنام کے دورے پر ہیں جہاں وہ اہم تجارتی اور سفارتی ملاقاتوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
