
بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملے بعد فرانس نے بھارتی رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ نے مؤثر جواب دیا، گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے، یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔
انٹرویو کے دوران فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز بھی گر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News