Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے

Now Reading:

پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے
پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے

بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کی جا رہی ہے،  بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ’’ہم پاکستان کے خلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے۔‘‘

پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟ بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار تو وہ(پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کے لیے مکمل تیار تھے، اگر آپ حملے کے لیے جا رہے ہیں تو اس کے لیے فوجی اہداف ہونا چاہیے۔

پراوین سواہنے نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے تھا وہ بنایا نہیں، دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں،7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، ہمارے ایئرمارشل بھارتی سے جب سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر جو دوسری سائیڈ(پاکستان) دعویٰ کرتی ہے اسے دنیا مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا تھا کہ اب ہم جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سیکیورٹی ماہر پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیاکو فسادی کہہ دیا

پراوین سواہنے نے کہا کہ یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی، سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا، اگربھارت لڑائی کیلئے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی کرنا ہی نہیں چاہیے تھی۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ پراوین سواہنے کے خیالات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ماہرین بھارتی شکست تسلیم کر چکے ہیں، بھارتی جارحیت بھارت کی کمزور جنگی حکمت عملی کی نشاندہی کر رہی ہے۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ پراوین کی گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سیزفائر کے لیے  بھارت خود امریکہ کے پاس گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر