پاکستان نے ہمیشہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس کی حمایت میں چین نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
چینی سفیر نے پاکستانی مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعہ کی مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔
سابق معاون چینی صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: چین کا پہلگام واقعے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ڈاکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر پرعزم ہے۔
دفاعی ماہرین نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک بھارت سے الزام تراشی کے بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں، جو پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔
چین کا مؤقف واضح کرتا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر تحقیقات ضروری ہیں، اور عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبے کا مطلب ہے کہ پاکستان کا مؤقف مضبوط ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
