
جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے جس سے بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کاروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشتگردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔
بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا، جو کہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی ایک نئی چال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، بھارتی چینلز پر بی ایل اے کی پرانی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردی کی سرِعام پشت پناہی کی جا رہی ہے۔
دفاعی ماہرین نے مزید یہ بھی کہا کہ نام نہاد بی ایل اے، بھارت کا تیار کردہ فتنے کا بیج ہے جو پاکستان کے امن کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتا ہے، یہ بھارت کا پراکسی نیٹ ورک ہے، معصوم پاکستانیوں کا قاتل اور مودی کا آلہ کار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News