
بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی مبینہ کوششوں کے تناظر میں چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں جاری ڈیم منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی اخبار ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ کے مطابق چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخوا میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی کنکریٹ پورنگ کا آغاز کر دیا ہے اور منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا، چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن 2019 سے مہمند ڈیم پر کام کر رہی ہے، یہ ڈیم خیبرپختونخوا میں دریائے سوات پر زیر تعمیر ہے، مہمند ڈیم کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس سے 800 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی۔
مزید پڑھیں: پانی پر جارحیت کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، ترجمان افواج پاکستان
ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ کے مطابق 700فٹ بلند مہمند ڈیم دنیا میں اپنی نوعیت کا پانچواں بلند ترین ڈیم ہو گا، اس ڈیم سے شاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پانی بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ اس سے دریائے سوات میں سیلاب پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
چینی ذرائع کے مطابق، مہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا، جو پاکستان کے توانائی اور آبی تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News