مودی کے گودی میڈیا کو پھربڑی سبکی کاسامنا، چینی دفاعی تجزیہ کارنےارنب گوسوامی کے پروگرام میں حقائق بیان کر کے چھکےچھڑادیے۔
چین کے دفاعی ماہر نے جنرل بخشی کوتاریخ کےمطالعےکامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل بخشی صاحب تاریخ کا مطالعہ کریں، حقیقت جانیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تبت 800 سال سےچین کاحصہ ہے، پھرکہتاہوں جنرل بخشی تاریخ پڑھیں، تاریخ سےنابلدہوں توآپ عظیم ملٹری لیڈرنہیں بن سکتے۔
چینی دفاعی ماہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ٹھوس چٹان کی مانندہیں، پاک چین برادرانہ تعلقات کودنیاکی کوئی طاقت ہلا بھی نہیں سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: گودی میڈیا کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارتی صحافی نے سب سچ اُگل دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کا تعلق مئی 2025 میں قائم نہیں ہوا دہائیوں سےہے، حیرت زدہ ہونےکی ایکٹنگ مت کریں، علاقائی سالمیت کےتحفظ میں چین پاکستان کابھرپورساتھ دےگا۔
چینی دفاعی ماہر نے مزید کہاکہ بھارت میں دہشت گردی ہوتوفوری الزام پاکستان پرلگادیاجاتاہے، دہشت گردی کوحقیقت پسندی سے دیکھیں، پہلےتہہ تک پہنچیں، دہشت گردی کی آڑمیں بھارت کاپاکستان پرحملہ آورہوناکسی طور درست نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
