Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو 60 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ

Now Reading:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو 60 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو 60 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو 60 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ

بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے پر نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ایئرلائن کو 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا۔

ایئر انڈیا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے، جبکہ ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے اقتصادی نقصان کے تناسب سے سبسڈی ماڈل کے لیے کہا ہے۔

 پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ایئرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے، شمالی امریکہ، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ ہوگیا ہے، طویل روٹ کی وجہ سے مسافر متاثر ہوتے ہیں، پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement

اخراجات میں اضافے کے علاوہ بھارتی اییرلائنز کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم میں اضافے اور آرام میں کمی کی مشکلات بھی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر