Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی رپورٹر نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کردیے

Now Reading:

پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی رپورٹر نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کردیے
پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی رپورٹر نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کردیے

بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کردیے۔

یہ حقائق ارچنا تیواری کے سامنے کشمیری ڈرائیور نے بیان کئے جب کہ یہ گفتگو ارچنا تیواری نے حقائق جاننے کے لئے ریکارڈ کی۔ کشمیری ڈرائیور نے بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ارچنا تیواری نے سوال کیا کہ 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی؟ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے اور بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، را کے سابق سربراہ کا اعتراف

ارچنا تیواری نے پھر سوال کیا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟، ڈرائیور نے بتایا کہ ہاں یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے، دس کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشت گرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں؟۔

کشمیری ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہوجائے گی۔

کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری کو کہا کہ یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں، پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا۔

Advertisement

ڈرائیور نے کہا کہ پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے، جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے، پھر بھارتیوں کو پتا چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کرکے غلطی کی۔

Advertisement

دوسری جانب سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے، ارچنا تیواری کا سچ سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام  فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کشمیری ڈرائیور کی گفتگو مودی سرکار کے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر