
امریکا سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری ہے جب کہ بھارتی شہریوں کو ویزا مدت سے زیادہ قیام پر ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور بھارتی شہریوں کو ملک سے نکالنے کی دھمکی بھی دے دی گئی ہے۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی امریکا میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے تو اس کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ مستقبل میں امریکا کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں 7.25 لاکھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
2023 میں 51,000 بھارتیوں نے امریکا میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ ہوا۔
مودی کے زیر حکومت بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی جب کہ شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد اور نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکا ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News