Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

Now Reading:

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے
پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ سسٹمز کے شیئرز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی ہے حالانکہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ان میں 3.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جنگی طیارے سمجھے جاتے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں، تاہم گزشتہ ماہ بھارت نے فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد بھارت کی دفاعی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اور بعض عسکری تجزیہ نگاروں نے اس ناکامی پر شدید تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6 مقامات بہالپور، کوٹلی، مظفر آباد سمیت دیگر علاقوں میں فضا سے میزائل داغے جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا، تاہم صبح ہوتے ہی بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر