Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید

Now Reading:

مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید
مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی عسکری اور سفارتی حکمت عملیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر شفافیت کی کمی، جھوٹے بیانیے گھڑنے اور قومی سلامتی کے معاملات میں نااہلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جسے مودی حکومت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ریونت ریڈی نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ مودی سے سیدھا سوال ہے، پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کے کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟ اگر کچھ نہیں چھپانا تو سچائی عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی جا رہی؟۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی سرکار جھوٹے بیانیوں کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی پرانی روش پر قائم ہے اور اس بار بھی پاک بھارت جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے چار دن کی محدود فوجی کارروائی کے بعد اچانک آپریشن روک دیا، عوام کو یہ نہیں بتایا گیا کہ اصل میں کیا ہوا۔ جنگ بندی سے قبل دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اپنانے میں ناکام رہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی پر مجبور ہوئے۔

Advertisement

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ریونت ریڈی کی تنقید نہ صرف موجودہ حکومت کی عسکری پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے بلکہ یہ مودی کی عوامی حمایت کو بھی متاثر کرسکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر تنقید میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر