حماس اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدےکامسودہ سامنےآگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف نے 60 روزہ جنگ بندی پرزور دیا ہے، جبکہ حماس نےاسرائیل کو10زندہ قیدیوں ،18 لاشوں کی حوالگی کاوعدہ کرلیا ہے۔
غزہ میں امداد کی فراہمی، قیدیوں کی رہائی کےلیےامریکہ، مصر اور قطر کی مشترکہ ضمانت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حماس امریکی جنگ بندی کی تجویز پر آمادہ، فلسطینی عہدیدار کا دعویٰ
عرب میڈیا نے بتایا کہ ٹرمپ کی ضمانت کے تحت اسرائیل نےجنگ بندی کی پابندی کاوعدہ کیاہے، جنگ بندی مسودےمیں شامل ہےکہ اسرائیلی فورسز کا غزہ سےانخلاہوگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نےمسودے پر مشاورت کےلیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئےمعاہدے سے طویل جنگ بندی کے مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
